قدرتی آفات جہاں بھی آئے سب کو وہاں مدد کیلئے پہنچنا چاہیے۔ ذوالفقار احمد شیخ

Flood

Flood

فیصل آباد : متوقع سٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات جہاں بھی آئے سب کو وہاں مدد کیلئے پہنچنا چاہیے چترال میں سیلابی ریلے کے باعث دو درجن سے زائد افراد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے۔

‘میڈیا پر خبر چلتے ہی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گورنرخیبر پختونخوا کو فون کرکے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا جو کہ انسانیت سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘١نہوں نے کہاکہ جب پنجاب میں ڈینگی نے سراٹھایا تو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ان کی کابینہ جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک اور ان کے چیلوں نے خادم اعلیٰ کا نام ہی ڈینگی رکھ دیا تھا۔

مگر جب اس وائرس نے سندھ کے پی کے کا رخ کیا تو سب سے پہلے شہباز شریف نے یہاں میڈیکل ٹیمیں روانہ کیں جنہوں نے فوری طور پر اس کا سدباب کیا’ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا مگر دیگر صوبے آج تک چھوٹے بھائی نہ بن سکے جس کا قوم کو ہمیشہ افسوس رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان نے ملک و قوم کے لیے ہمیشہ اچھا سوچا اور اپنا تن من دھن تک قربان کیا تاہم مخالفین جب طعنے دینے پر آتے ہیں تو سابقہ خدمات کو یکسر نظرانداز کر دیتے ہیں جس کی پنجاب کے عوام شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

‘ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا اور یہی کوشش کی ہے کہ وہ کسی نہ کسی کے کام آتی رہے اگر کوئی سمجھے تو ٹھیک ورنہ زمینی حقائق کو نظرانداز کرنے والے ہمیشہ خطا ہی کھاتے ہیں۔