نوشہروفیروز : انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

Accident

Accident

نوشہروفیروز (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق کوچ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس سے واپس احمد پور شرقیہ آنے والے زائرین کی تیز رفتار کوچ نوشہرو فیروز بائی پاس کے قریب الٹ گئی۔

جس سے خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو اونگھ آجانے کے باعث پیش آیا حادثے میں ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔

زخمیوں کو سول اسپتال نوشہروفیروز منتقل کیا گيا ہے۔ زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔