نوابشاہ: مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Nawabshah

Nawabshah

نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ کےقریب قاضی احمد لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ،جس میں 2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق قاضی احمد لنک روڈ ڈاکوئوں نے مبینہ طو ر پر پولیس موبائل پر فائرنگ کردی،جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں 2 ڈا کو زخمی ہوگئے۔ ڈاکوئوں کی قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا مزید کہناتھا کہ گرفتار زخمی ڈاکوئوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمی ڈاکووں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔