نواز حکومت کشمیر کونسل کے فنڈز سے آزاد کشمیر کے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی کوشش نہ کرے، آصف جرال

Mirza Asif Jarral

Mirza Asif Jarral

فرانس (اشفاق چودھری) پاکستان تحریک انصاف فرانس (کشمیر) کے سینئر رہنما مرزا آصف جرال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کے انشاللہ اس بار آزاد کشمیر کے الیکشن میں تحریک انصاف ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔

گزشتہ اک ارسا سے پی ٹی آئی ورکر خوب محنت کر رہے ہیں اور ریاست کی عوام بھی مسلسل باریاں لینے والوں سے اکتا چکے ہیں .انہوں نے مزید کہا کے اقتدار میں اکر انصاف کو عام کریں گے اور آئین و قانون کی رٹ قائم کی جاے گی جو کے موجودہ حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے نہ ہونے کے برابر ہے۔

وفاقی حکومت کشمیر کونسل کے فنڈز سے آزاد کشمیر کے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی کوشش نہ کرے. اور جو مصنوئی بجلی کا بحران پیدا کیا گیا ہے اس کو فلفور ختم کرے .وفاقی حکومت کشمیر کونسل فنڈز استمال کر کے الیکشن جتنا چاہتی ہے جی کو آزاد کشمیر کی عوام ووٹ کی طاقت سے رد کردیں گے۔

پاکستان اور ریاست کشمیر میں عمران خان ہی سچے لیڈر ہیں جس کا ثبوت دن بدن آزاد کشمیر میں لوگوں کی جوک در جوک پاکستان تحریک انصاف کشمیر میں شمولیت ہے۔