نواز حکومت آزاد کشمیر میں اپنے وزراء کے ذریعے دراندازی کر کے روکاوٹ بن رہی ہے۔ خادم حسین

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر فیصل آباد چوہدری خادم حسین نے کہا ہے کہ نواز حکومت آزاد کشمیر میں اپنے وزراء کے ذریعے ‘دراندازی’ کرکے کشمیر کی ترقی کے سفر میں روکاوٹ بن رہی ہے۔ آزاد کشمیر میںبرجیس طاہر سانگلہ ہل کے لیگی گلو جٹوں کے ذریعے خون ریزی اور غنڈہ گردی کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ناحق جیالے کی شہادت کامقدمہ لیگی وفاقی وزراء کے خلاف درج کیا جائے۔ تخت لاہور کے نااہل حکمرانوں نے اپنے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ میثاق جمہوریت کا جنازہ نکال کررکھ دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے جیالے نواز حکومت کے غنڈوں کو منہ توڑ جواب دینے کی طاقت آج بھی رکھتے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان جیسے چھوٹے صوبوں کو ایک بار پھر نفرت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نواز حکومت ہوش کے ناخن لے۔چوہدری خادم حسین نے کہا آزاد کشمیر کے شہری پاکستان کی خاطر سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر ن لیگی حکومت کشمیریوں کا حق پامال کرکے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟؟ کشمیریوں کے خلاف وفاقی وزراء کے مسلسل بیانات اور کارروائیاں نواز مودی دوستی کا شاخسانہ ہے۔ نواز حکومت کے کشمیر مخالف اقدامات غدارانہ سوچ کے عکاس ہیں۔