نواز مجید کشمیری کی سرپرستی میں لوٹن اور وٹفورڈ کے صحافیوں پر مشتمل کشمیر پریس کلب کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم

Union Of journalist

Union Of journalist

لندن (تیمور لون) سینٹر صحافی نواز مجید کشمیری کی سرپرستی میں لوٹن اور وٹفورڈ کے عقیدوں پر مشتمل پریس کلب کا قیام اتفاق رائے سے سید کامران عابد بخاری صدر جبکہ لائق علی خان سیکیرٹری جنرل مقرر تحریک آزادی کشمیر ی حقیقی روح اور کشمیریوں کے مثائل ارباب اختیار تک پہنجانے کے لئے عزم کا اظہار تفصیل کے مطابق سینٹر صحافی روزنامہ کشمیر ایکسپریس کے ایڈیٹر نواز مجید کشمیری کی سرپرستی میں لوٹن اور وٹفورڈ کے صحافیوں پر مشتمل کشمیر پریس کلب کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم کردیا۔

جس کے لئے اتفاق رائے سے روزنامہ اوصاف کے نمائندے سید کامران عابد بخاری کو صدر روزنامہ جنگ کے نمائندہ لائق علی خان کو جنرل سیکرٹیری روزنامہ صدائے نائب صدر جبکہ روزنامہ کشمیر لنک کے نمائندہ تھمور اعظم لون کو سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ سینئر برطانوی صحافی اور اینکر پرسن شیراز خان نے اپنی مکمل سپورٹ کا یقین دلایا ہے۔ تمام صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی روح اور آواز کو پوری دنیا تک پہنچانے اور کشمیریوں کے اندرون ملک اور بیرون ملک درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گئے۔

تمام صحافیوں نے خاص طور پر کہا کہ آج آزاد کشمیر میں رواداری اور برداشت کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ ہم محبت امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے بھرپور کام کریں گے۔