نواز شریف کو آزاد کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے. گوہر الماس خان

Gohar Khan Almas-Nawaz Sharif

Gohar Khan Almas-Nawaz Sharif

لیڈز برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) یارکشائر سے مسلم لیگی قائدین گوہر الماس خان، راجہ اے ڈی خان،پروفیسر راجہ مصدق، ناظم علی، بلال درانی، پیر عزیز الرحمان اور دیگر سینئر رہنمائوں نے میاں محمد نواز شریف، راجہ فاروق حیدر خان، چوھدری طارق فاروق اور سردار سکندر حیات خان کو آزاد کشمیر کے انتخابات کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے.

اب تمام سیاسی جماعتوں اور انکے قائدین کو مل کر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنا ہو گا.

میاں محمد نواز شریف نے مظفر آباد میں کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگا کر لاکھوں کشمیر یوں کے دل جیت لئے ہیں اور تحریک الحاق پاکستان کا دوبارہ آغاز اور تجدید عہد کر دیا ہے .