نواز شریف کو الزامات کے بعد استعفی دے دینا چاہئے : ترجمان آزاد کشمیر حکومت

Abid Hussain Abid

Abid Hussain Abid

اسلام آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات عابد حسین عابد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو پانامہ لیکس الزامات کے بعد اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انٹرنیشنل سکینڈل ہے، دنیا کے دیگر رہنما اپنی جرات اور غیرت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے دستبردار ہوئے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس سکینڈل کو دبایا نہیں جا سکتا اس سے شریف خاندان کی سیاست بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے مسلم لیگ ن کی ساکھ آزاد کشمیر میں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور آزاد کشمیر کی عوام میں سخت تشویش پیدا ہوئی ہے آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے واضع اکثریت حاصل کرے گی۔