نواز شریف کا استثنا مانگنا غیر قانونی نہیں، غیر اخلاقی ہے، جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

Javed Hashmi

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا استثنیٰ مانگنا غیرقانونی تو نہیں، تاہم غیر اخلاقی ضرور ہے، عمران خان اگر ان کی باتوں سے انکار کریں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے، وہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کے جوڈیشل مارشل لاءکے بیان سے سپریم کورٹ کی شان متاثر نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کو بچانے کا غلط کریڈٹ لے رہی ہے، جمہوریت اور پارلیمنٹ کو انہوں نے بچایا ہے،انہوں نے قدم قدم پر دھرنے کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آخری وقت پرتوکنٹینر پر فقیر کی طرح پارلیمنٹ پر حملہ نہ کرنے کی بھیک مانگتے رہے، ان کی ناراضگی پر عمران خان بیان بدل دیتے تھے، جاوید ہاشمی نے بتایا کہ انہوں نے وصیت کر رکھی ہے کہ اگر وہ مر جائیں تو مسلم لیگ کے جھنڈے میں دفنایا جائے۔