نواز شریف کو فیڈر تھما کر لیڈر بنایا گیا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو فیڈر تھما کر لیڈر بنایا گیا۔

لاہور سے اپنے ایک بیان میں عمران خان کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری شارٹ کٹ مار کر پارٹی چئیرمین بن گئے تاہم ان کے چئیرمین بننے سے بھی پارٹی کو کوئی فرق نہں پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فیڈر تھما کر لیڈر بنایا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سندھ کی رائل فیملی ہے تو دوسری طرف تخت پنجاب، دونوں مل کر ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور کرپٹ نظام سے نجات کی جد وجہد کر رہا ہوں، الیکشن کمیشن میں تبدیلی لائے بغیر ملکی سیاسی نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔