نواز شریف کا حتمی چیک اپ آج ہو گا عید کے دن بھی واپس آ سکتے ہیں: خاندانی ذرائع

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) لندن میں زیر علاج وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے لئے سامان باندھ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کا آج حتمی چیک اپ ہو گا۔

وزیراعظم عید کے دن بھی وطن واپس آ سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان کو استقبال سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم جیسے گئے تھے ویسے ہی سادگی سے آئیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزراءاپنے بچوں کے ساتھ عید منائیں۔