نواز شریف کی قیادت میں شہر کراچی کو دنیا کا عظیم شہر بنائیں گے۔ عصمت انور محسود

Karachi News

Karachi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں قائد کے شہر کو دنیا کا عظیم ترقی یافتہ شہر بنا ئیں گے شہر کے باسیوں شہر کو تاریکی سے نجات دلا نے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے اُمید واروں کو بلدیاتی انتخاب میں اپنے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

نواز شریف کے سپاہیوں نے شہر لاہور کو دنیا کا بے مثال شہر بنا یا ہے اور انشا اللہ عوامی اعتماد اور تائید کے بعد شہر قائد کا نقشہ بھی تبدیل کردیں گے جہاں ،روشنی ،امن ،اخوت ،دوستی اور ترقی کا دور دورہ ہوگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے یوسی 14وارڈ نمبر2گلشن رفیع ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹائون میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جلسے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ پینل کے اُمیدوار برائے چیئر مین عبدالرحمن ،وائس چیئرمین یاسر بلوچ کونسلرز دائود خان ،حاجی سنعازم خان ،خالد بلوچ ،عبدالعزیز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جلسے میں مختلف برادریوں اور علاقہ معززین کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا گیا عصمت انور محسود نے علاقہ معززین اور مختلف برادریوں کے سربراہوں کا حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ 5دسمبر کا سورج شہر کی تعمیر و ترقی اور علاقائی مسائل سے نجات کا روشن کرن لیکر طلوع ہوگا عصمت انور محسود نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے شہر کراچی کے تمام بلدیاتی حلقوں سے نیک ،ایماندار اور دیانت نمائندوں کو عوا م کے سامنے پیش کیا ہے انشا اللہ عوام شہر کی تعمیر و ترقی اور اپنے علاقائی مسائل سے نجات کے لئے نیک اور صالح مسلم لیگ(ن) کے نمائندوں کو اپنے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔