نواز شریف نے مالٹا میں فرانسیسی صدر سے ملاقات کرکے دہشت گردی کے واقعے پر اظہار افسوس کیا

French President And Nawaz Shareef

French President And Nawaz Shareef

پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) وزیراعظم نواز شریف نے مالٹا میں فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند سے ملاقات کرکے دہشت گردی کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔اس کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کی اور دولت مشترکہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے سیشن سے بھی خطاب کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے مالٹا کے دورے پر ہیں۔انہوں نے مالٹا میں فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند سے ملاقات کی اور فرانس دہشت گردی پر شدید اظہار مذمت کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر نے پاکستانی قوم کے حوصلے اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا –