نواز شریف اگلا الیکشن بھی جیت جائینگے، ایشین ریویو

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) معروف جریدے ایشین ریویو نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات اور ملکی سلامتی کے شعبوں میں کام یابی کے بعد کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اگلے انتخابات بھی جیت جائیں گے۔

جریدے کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں انفرا اسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا بھی پاکستان کو فائدہ ہوا ہے۔

اگست میں پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا پروگرام بھی کامیابی سے مکمل کیا جس کے تحت پاکستان کو چھ ارب چالیس کروڑ ڈالر امداد دی گئی تھی۔

جریدے کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف فوج کے آپریشن کے بعد امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔