میاں محمد نواز شریف پاکستانیوں کے لئے ایک نعمت ہے۔ راجہ راض

Raja Riaz

Raja Riaz

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) میاں محمد نواز شریف پاکستانیوں کے لئے ایک نعمت ہے۔ اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے اسلامی جموریہ پاکستان کو محبِ وطن وزیرِ اعظم دیا ہے۔

راجہ راض صدر PMLN سعودی عرب نے اپنے میڈیا بیان میں کہا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کو ان شااللہ ہر میدان میں سرخرو کرے گئی۔

عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا، ہر خاص و عام کو تعلیم کے زیور سے منور کرنا ، صحت جیسی بنیادی سہولت بلا تفریق گریب و امیر تک پہنچانا پاکستان مسلم لیگ (نواز) کا ہی کارنامہ ہے۔

راجہ محمد ریاض صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب نے کہا ان شااللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک ِ پاکستان سے جہالت افلاس اور بھوک کا خاتمہ ہوگا،اور یہ کام کوئی اور نہیں میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کے دور اقتدار میں ہی ہوگا۔