نواز شریف نے پانامہ لیکس تحقیقات کے لئے اپنے سمیت پورے خاندان کو پیش کردیا ہے

PMLN  Leaders Taxila

PMLN Leaders Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ساجد الرحمان معاون خصوصی چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پانامہ لیکس تحقیقات کے لئے اپنے سمیت پورے خاندان کو پیش کردیا ہے،راحیل شریف نے احتساب کا عمل شروع کر کیا چھی روائت قائم کی، احتساب کو پہلے بھی فوج میں ہوتا رہا مگر اسکی تشہیر نہیں کی گئی۔

ملک دشمن قوتیں ملک میں سیاسی عدم استحکام کی سازشیں کر رہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہونگی،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو جمہوریت کی پٹری سے اتارا جارہا ہے، تاکہ ملک میں انارکی کی صورتحال پیدا ہو،اور حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات پائے تکمیل کو نہ پہنچ سکیںملک معاشی بدحالی کا شکار ہو ، اور ملک دشمن طاقتیں اسکا فائدہ اٹھا سکیں،موجودہ سازش نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ سسٹم کے خلاف ہے۔

تاہم موجودہ حکومت فہم و فراست سے کام لیتے ہوئے دشمنوں کی تمام سازشیں نکام بنا دے گی ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز زیشان فلور ملز کے دورہ کے موقع پر مقامی میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پر انکے ہمراہ معاون خصوصی چوہدری نثار علی خان راجہ عبدالطیف، صدر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی سردار ممتاز پسوال، صدر مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی،سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق، مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ سرفراز اصغر بھی موجود تھے۔

چئیرمین زکوة و عشر کمیٹی ضلع راولپنڈی و معاون خصوصی چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تقید کا وطیرہ اختیار کرنے والے جان لیں کہ جمہوریت کو نہ کوئی خطرہ ہے اور نہ دشمنوں کی مذموم سازشیںکامیاب ہونگی بلکہ انشااللہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور قوم سے کئے وعدوں کی تکیمل کرے گی، انکا کہنا تھا کہ انرجی کرائسز 2017.18 ختم ہوجائیں گے،موجودہ حکومت نے ملکی مع یشت کو مظبوط بنانے کے لئے دور رس اقدامات کئے ہیں جن کے ژثمرات سے عوام جلد مستفید ہونگے،انکا کہنا تھا کہ چائنا۔

پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 43 ارب ڈالرز کا ہے ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ ملک میں خوشحالی آئے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزبن ہو انھو ں نے پی ٹیا ئی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کھوکھلے نکلے اب عوام جان چکے ہیں پی ٹی آئی اب چند سو افراد بھی جمع نہیں کرسکتی،پہلے اپنے ادر تبدیلی لائیں جب جعلی ڈگری کے لوگ انکی صفوں میں ہونگے تو کیسی تبدیلی صر ف عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ،ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی انھیں ہضم نہیں ہوتی۔