میاں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں : قیصر امین بٹ

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا پارٹی صدر منتخب ہونا پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنوں کے مکمل اعتماد کی دلیل ہے۔

حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ عوام اب مزید دھرنا اور جلائو گھیرائو کی سیاست کو ہرگز برداشت نہیں کریگی، اسلام آباد کو بند کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملنے والا اور تاریخ میں انکا نام ملک وقوم کے خلاف منفی پراپوگنڈہ کرنیوالوں میں تحریر ہوگا ، پاکستان مسلم لیگ کے قائدین عوام کی حقیقی اور عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں جو انشاء اللہ ہر صورت جاری رہے گی،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے محب وطن ویژن کی بدولت پاکستان اب ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔

حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور