نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا صدر اور شہباز شریف کو پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (بیورو رپورٹ) عمران خاں اسلام آباد کو بند کرنے سے کہیں خود بند نہ ہو جائیں۔ سی پیک کی تکمیل میاں نواز شریف کا خواب ہے جو انشاء اللہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدراور میاں شہباز شریف کو پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن گلیانہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اس ملک نے ترقی کی پاکستان مسلم لیگ (نون)کی حکومت میں کی۔

آج بھی پا کستان تیزترین ترقی کر نے والوں ملکوں میں شامل ہو گیا ہے۔انشااللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 2013کے پا کستان سے آج کا پاکستان بہت بہتر ہے۔

دہشت گردی میں نمایاں کمی لوڈشیڈنگ میں کمی آئی ہے۔آنے والا وقت میں بھی پا کستان ترقی کی منازل طے کرے گا ۔پا کستان میں 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کا سب بڑا مطالبہ پو را کر دیں گے۔