میاں نواز شریف کسی بھی جج کی نظر میں کم ازکم صادق اور امین نہیں رہے۔ راجہ یاسر

Raja Yasir Humayun Sarfraz

Raja Yasir Humayun Sarfraz

چکوال : پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ میاں نواز شریف کسی بھی جج کی نظر میں کم ازکم صادق اور امین نہیں رہے دو سینئر ترین ججوں نے ان کے خلاف فیصلہ کیا جبکہ بقایا تین نے بھی انہیں کلین چٹ نہیں دی جبکہ JIT کے سامنے انہیں پیش ہونے کا حکم دیا۔

اگر میاں صاحب میں زرا بھی اخلاقی جرات ہوتی تو وہ شاید خود ہی استعفی دے دیتے مگر مجھے زیادہ حیرت اور افسوس ان لوگوں پر ہے جو اس کو میاں صاحب کی فتح کرار دے رہے ہیں ۔کیا ان کو فیصلے میں یہ نظر نہیں آرہا کہ عدالت میاں نواز شریف کے بارے میں کیا رائے رکھتی ہے۔لگتا ہے اللہ تعالی نے ان کے دلوں پر مہریں لگا دی ہیں۔