نواز وڑائچ کے بھائی محسن وڑائچ کی وفات پر مسجد البلال میں فاتحہ خوانی اور مختلف شخصیات کا اظہار افسوس

Praying For Muhsin Warriach

Praying For Muhsin Warriach

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ کے بڑئے بھائی حاجی محمد محسن وڑائچ جو گذشتہ دنوں سرگودھا پاکستان میں دماغ کی سریان پھٹ جانے سے انتقال کر گے تھے۔

مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیئے ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال میں نماز جمعہ کے بعد چوہدری محمد نواز وڑائچ سے پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لیئے دعا کی۔

حاجی محمد محسن وڑائچ مرحوم کی اچانک وفات پر پاکستانی کمیونٹی مختلف شخصیات مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج اکرم بٹ ،پاکستان نیشنل کلچرل آسٹریا کے چیرمین بشیر ناصر ،پاک ایشیا ء کلچرل آسٹریا کے صدر حاجی شفیق الرحمان ہاشمی،چیرمین حاجی قاسم علی ،مسلم لیگ ن آسٹریا کے نائب صدر علی شرافت،العصراسلامک سنٹر آسٹریا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاہ،مسجد المدینہ کے سرپرست حاجی غلام مصطفی بلوچ ،پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان ،وائس آف ویانا کے مدیر اعلیٰ نعیم خان ،پی سی سی آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اکرم باجوہ،نائب صدر غلام حسین نقوی ،آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کے کپتان منیر احمد مغل و دیگر نے اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرئے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین۔

Praying For Muhsin Warriach

Praying For Muhsin Warriach