نیشنل بنک کھیلوں کی ترقی اور فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہیگا۔ چیئرمین نیشنل بنک

BABO SHAH FOOTBALL TOURNAMENT

BABO SHAH FOOTBALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک کے چیرمین منیر کمال نے نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان اور ڈویژن کے تمام اراکین کو بنگلادیش وومین کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے جانے والے اعشائیے کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد دی ہے، منیر کمال نے ڈویژن کے کوآرڈینیٹر غلام محمد خان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے نہ صرف یہ کہ بینک کا مقام کھیلوں میں مزید بلند ہوا بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کا مزید فروغ ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ جس انداز میں اویس اسد خان اور ان کی ٹیم نے اس کامیاب پروگرام کے لیے شب ورز محنت کی پورا بینک سی ایس آر ڈویژن کو مبارکباد دیتا ہے درین اثناء نیشنل بینک ایچ آر گروپ کے سربراہ ظہربیگ اور EVP بابر بیگ نے بھی سی ایس آر ڈویژن کو اس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی CSR ڈویژن اسی محنت کے ساتھ اس قسم کے پروگرام منعقد کرتا رہے گا، اویس اسد خان اور غلام محمد خان نے ایک بیان میںسجاس کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کی کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب عہدیدار کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کہ لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن، کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن، پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردس اتحاد نے بھی سجاس کے عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔