گردن کاٹ دو، بھارت ماتا کی جے نہیں بولوں گا: بھارتی سیاستدان

Asad Uddin Owaisi

Asad Uddin Owaisi

نئی دہلی (جیوڈیسک) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی اور ان کے بھائی اکبر الدین اویسی اپنے دو ٹوک موقف کے لیے مشہور ہیں۔

حکومت چاہے کانگریس کی ہو یا بی جے پی کی، اویسی براداران مسلمانوں کی ترجمانی کھل کر کرتے ہیں۔ اس بار اسد الدین اویسی کے بیان نے بھارت بھر میں ہل چل مچا دی ہے۔

کہتے ہیں کہ چاہے ان کی گردن کاٹ دی جائے وہ بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ بھارت ماتا کی جے کہا جائے۔

انہوں نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کو وردی کے بجائے اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔