جہاں ہار وہاں دھاندلی اور جہاں جیت وہاں شفافیت کا شور مچانا درست نہیں، رانا ثنااللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ جہاں ہار وہاں دھاندلی اور جہاں جیت وہاں شفافیت کا شور مچانا درست نہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جہانگیرترین نے لودھراں میں اچھی مہم چلائی، وہ تحریک انصاف کو لودھراں میں کامیابی پر مبار کباد دیتے ہیں، جہاں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن اچھی تھی وہ جیت گئی، جہاں پی ٹی آئی بہتر تھی کامیاب ہوگئی، جہاں ہار وہاں دھاندلی اور جہاں جیت وہاں شفافیت کا شور مچانا درست نہیں۔

سندھ میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کراچی میں جمہوریت اور آئین کی عمل داری یقینی بنائی جا رہی ہے، سندھ آپریشن کے متنازعہ معاملات کافی حد تک حل کر لئے گئے ہیں.