نیتو سنگھ اور رشی کپور آپس میں شادی نہیں کرنا چاہتے تھے

Neetu Singh and Rishi Kapoor

Neetu Singh and Rishi Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے انکشاف کیاہے کہ وہ نیتو سنگھ سے شادی نہیں کرنا چاہتے تھے یہ بات انھوں ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران کہی۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ نیتوسنگھ بھی موجود تھی۔ رشی کپور اور نیتو سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم دنوں کا تعارف فلم کے سیٹ پر ہی ہوا اور اس کے بعد دونوں نے بہت سی فلمیں ایک ساتھ کیں اور اچھے دوست بن گئے۔

نیتو نے بتایا کہ رشی کپور ان دنوں اچھے خاصے دل پھینک تھے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں میں آہستہ آہستہ دوستی اتنی گہری ہوتی گئی کہ دونوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی شادی کا فیصلہ کر لیا۔