آستانہ مذاکرات نے ڈائیلاگ کے لئے زمین ہموار کی ہے۔ سرگے لاوروف

Sergey Lavrov

Sergey Lavrov

جنیوا (جیوڈیسک) روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ مذاکرات نے شام میں مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مذاکرات کے لئے زمین ہموار کی ہے۔

آسٹریا کے روزنامہ پروفائل کے لئے انٹرویو میں لاوروف نے کہا ہے کہ جنیوا مرحلے کی حوصلہ افزائی کے لئے ہم نے حتمی اقدامات کئے ہیں اور آستانہ مذاکرات نے بھی اس معاملے کی رفتار میں تیزی پیدا کی ہے۔

ملک کے مستقبل پر بات چیت کے لئے شامی مخالفین کے پہلی دفعہ حکومتی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “یہ چیز فریقین کے مذاکرات کے لئے تیار ہونے کی عکاسی کرتی ہے”۔

روس کے شام میں حل کے حق میں ہونے کا اعادہ کرتے ہوئے سرگے لاوروف نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی زیر نگرانی متوقع مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 20 فروری تک ملتوی ہونے والے جنیوا مذاکرات کا وسیع اور جامع پیمانے پر انعقاد ضروری ہے۔