مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ڈکٹیشن قبول نہیں، وزیر اعظم کا دوٹوک پیغام، شہباز سے مشاورت

Shahbaz Sharif and Nawaz Sharif

Shahbaz Sharif and Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان جاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیالات اور پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی اور آرز) پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ٹی او آرز کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لئے تیار ہیں لیکن کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے۔