محلہ واڑیاں ڈیرہ ٹھیکیدار ملک پرویز اختر نے مستحقین میں عید پیکج تقسیم کئے

Distribution Eid Pakage

Distribution Eid Pakage

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) محلہ واڑیاں ڈیرہ ٹھیکیدار ملک پرویز اختر کونسلر مسلم لیگ ن مستحقین میں عید پیکج تقسیم کئے گیا۔

چالیس سے زائد افراد کو ان سلے کپڑوں کے جوڑے اور دو ہزار نقد عیدی تقسیم کی گئی،فلاحی کمیٹی محلہ پڑی ، محلہ واڑیاں ، محلہ عنائت شاہی محلہ موہڑہ شاہ ولی شاہ کے اراکین سردار حسن علی شاہ ، سردارمحمد علی ، مسلم لیگ ن کے کونسلر ٹھیکیدار ملک پرویز اختر،نسیم شاہ،مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ صوفیان مسعود،اشفاق نقوی،علی رضا نقوی،نے مستحق افارد میں عید پیکج تقسیم کیا۔

اس موقع پر عمائدین علاقہ کی بھی کثیر تعادد موجود تھی ، ملک پرویز اخٹر کا کہنا تھا کہ عید سے قبل مزید مستحق اور غریب افراد میں عید پیکج کی مد میں نقدی اور کپڑوں کے جوڑے تقسیم کئے جائیں گے۔

اس مرتبہ چالیس سے زائد مستحقین میں ان لسے کپڑوں کے چالیس جوڑے سمیت فی آدمی دو ہزار نقد عیدی تقسیم کی گئی رمضا میں یہ سلسلہ جاری رہے گا انھو نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

عید کی خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو مہنگائی کے اس دور مٰن غربت اور افلاس کے باعث عید کی خوشیوں میں شریک نہیں ہوسکتے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038