قصور کی خبریں 20/3/2017

Faroq Ahmed

Faroq Ahmed

قصور (بیورورپورٹ) قصور، مصطفی آباد ،کھڈیاں ،الہ آباد گردونواح میں غیر قانونی بوگس ہاؤسنگ اسکیموں کی بھرمار لینڈ مافیاء سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لُوٹنے لگے، نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور شہر، مصطفی آباد، کھڈیاں، رائے ونڈروڑ، نیوبس ٹرمینل، الہ آباد ٹھینگ موڑ اور گردونواح میں غیر قانونی بوگس کالونیاں بنانے والے مافیاء سرگرم ہیں اور سادہ لوح شہریوں کو لُوٹنے میں مصروف ہیں اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے قصورضلع میں درجنوں ایسی ہاؤسنگ سکیمیں قائم ہو چکی ہیں جہاں بنیادی سہولیات سے اکثر محروم کردیا جاتا ہے مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا ء کسی بھی زرعی زمین میں کالونی بنا کر شہریوں کو سبز باغ دیکھا کر کروڑوں روپے بٹور رہے ہیں مذکورہ کالونی مالکان لاہور ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کی منطوری کے بغیر اپنا کاروبار چلائے ہوئے ہیں گذشتہ دنوں چند لینڈ مافیا ء کالونی میں پلاٹوں کی آڑ میں درجنوں شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو گے جن میں متاثرہ محمد جمیل ، شبیر احمد ، شیخ عرفان و دیگر سے فراڈ کیا گیا مذکورہ کالونی مالکان کے خلاف آج تک کاروائی نہ ہوسکی غیر رجسٹر ڈ ہاؤسنگ اسکیموں میں عبدالرشید گارڈن ،وائٹل سٹی، قصور ایونیو،حاجی پارک، عبداللہ روڑ کالونی ، المدینہ سٹی ، رحمان سٹی ، النور ہاؤسنگ اسکیم ، محلہ سلطان پورہ وغیرہ جنہوں نے لاتعداد لوگوں کے ساتھ پلاٹوں کی آڑ میں اقساط لے کر لاکھوں روپے ڈکار لئے متاثرین نے ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خاں سے ان لینڈ مافیاء کے خلاف فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سادہ لوح شہریوں کو لٹنے سے بچایا جا سکے ۔

قصور(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی چو نیاں کی حدود محلہ تالاب والا میں درندہ صفت ملزم جنید نے محنت کش عدنان کے چار سالہ بیٹے گلفام حسین کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا مقامی پولیس نے ملزم جنید کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیاتا حال مقدمہ درج نہ ہوسکا متاثرہ بچے کے والد عدنان کے مطابق گذشتہ روز میرا بیٹااپنے گھر سے نکل کر ساتھ ہی مذکورہ جنید کی مال مویشی کی حویلی میں چلا گیا وہاں پر میرے بیٹے گلفام کو اکیلا پاکر درندہ صفت جنید نے بد فعلی کا نشانہ بنا ڈا لا مقامی تھانہ سٹی چو نیاں میں درخواست دیئے ایک دن گزر گیا ابھی تک بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا متاثرہ خاندان کو با اثر ملزم کی جانب سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں محمد گلفا م کے ساتھ مبینہ بد فعلی کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس کاروائی کرنے سے مبینہ طور پر خاموش ہے متاثرہ بچے کے والد محمد عدنان نے DPOقصور علی ناصر رضوی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

قصور(بیورورپورٹ)موجودہ حکومت نے سی پیک اور دیہی روڑ پروگرام جیسے لا تعداد منصوبے فراہم کرکے محب وطن ہونے کا ثبوت پیش کیا اب مزید ترقیاتی کاموں پر کام جاری اور تمام ترقیاتی منصوبے پایا تکمیل تک پہنچانے پر ہم مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں چوہدری اشرف خاں موجودہ حکومت جیسے ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئیے دن رات کوشاں ہے ایسے ملک مزید ترقی یافتہ ہوگا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل دفتوہ (مصطفی آباد) کے وائس چیئر مین چوہدری محمداشرف جٹ نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایس ڈی او( واپڈا)چوہدری وارث بھلر بھی موجود تھے ، وائس چیئر مین چوہدری محمداشرف جٹ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے لئے ہر وقت بہتر سوچ رکھنے والی مسلم لیگ ن نے اپنا جمہوری حق اد ا کیا تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو اب سوچنا چا ہیئے کہ جو عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والے کبھی بھی عوام کے ساتھ دھوکہ نہیں کر سکتے ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن) نے وطن عزیزکی خدمات میں کوئی کسر نہ چھوڑی ، ملک میں سی پیک جیسے بڑے منصوبے عوام کی بہتری کا سبب بنتے ہیں بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا سی پیک سے ہمارے ملک کی پہچان میں مزید اضافہ ہوگا ۔

فوٹوساتھ ہے
قصور(عمران شہزاد انصاری سے)سابق نائب ضلع ناظم وممتاز عاشقِ رسول ﷺ حاجی مقصودصابرانصاری امیدوار برائے ایم این اے قصورنے کہا ہے کہ تباہ حال شہر حلب میں مسجد پرجنگی طیاروں کی بمباری اور اس کے نتیجے میں درجنوں معصو م نمازیوں کی شہادتیں عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہیں،اسلام دشمن قو تیں اپنے مذ موم عزائم کی تکمیل کیلئے پوری دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جس کے تانے بانے امریکہ اور اسرائیل سے ملتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی دفتر وڈیرہ چوک اسٹیل باغ میں ا مت مسلمہ کو درپیش خطرات کے حوالے سے پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،سابق نائب ضلع ناظم نے کہا کہ ا مریکہ اور اسرا ئیل سے عالم اسلام کو شدید خطرات لاحق ہیں یہ دونوں مسلم امہ کیلئے تشویش کا مرکزی محور ہیں ۔سعودی نائب ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کا امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے اندازہ بلکل غلط ہے امریکا کے صدر مسلمانوں کے سچے دوست نہیں بلکہ حقیقی دشمن ہیں اور ٹرمپ سعودی عرب کی حکومت کے خلاف بھی سا زشیں کررہاہے جس کابہت جلد سعودی حکومت کو پتا چل جائے گا۔

تصویرساتھ ہے
قصور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم این اے میاں فاروق احمدانصاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں آپریشن ردّ الکرپشن کی بھی ضرورت ہے ،پاناما کیس میں نواز شریف کوامریکہ اور سعودی عرب بچا نہیں سکیں گے،پاناما کیس کا فیصلہ میرٹ پر آیا تو وزیر اعظم نااہل ہو جائے گا۔ وزیر اعظم اور وزراء کا پارلیمنٹ میں نہ آنا غیر جمہوری رویہ ہے،نواز شریف لبرل لابی کے ہاتھوں میں یرغمال بنے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں فاروق احمدانصاری نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے چار سالوں میں غیر ملکی قرضے حاصل کرنے کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ پنجاب کا سرکاری پیسہ نمائشی منصوبوں پر لگایا جارہا ہے۔ میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بجائے پنجاب کے سکولوں اورہسپتالوں کی ابتر صورتحال بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ ، بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ شریف خاندان نے پاکستان کو سلطنت شریفیہ بنا دیا ہے،عاشقان رسول تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اسلام کو دیس نکالا دینے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

قصور(بیورورپورٹ)واپڈا سول ایریا سب ڈویثرن ، دبنگ ایس ڈی او ان ایکشن ،74بجلی چور موقع پرگرفتار ،حوالات میں بند، لاکھوں کابل ڈال دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق چیف واپڈا ، ایس ای واپڈا ،اور ایکسین واپڈا قصورسٹی جمشید کے حکم پر قصور کی مثالی اور ماڈلسب ڈویثرن واپڈا سول ایریا سب ڈویثرن کے دبنگ ایس ڈی او محمداعظم نے اپنی خصوصی چھاپہ مارٹیم کے ہمراہ رنگ پور ، بستی قادر آباد، روڈکوٹ، شہبازروڈ ،چوک اسٹیل باغ، افیسر کالونی، صادق آباد سمیت مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر 74بجلی چور وں کوموقع پرگرفتار کرواکر انہیں حوالات میں بندکروادیا ،اورانہیں بھاری جرمانے ڈال دئیے،صدر یونین آف جرنلسٹ عطاء محمدقصوری اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات پریس کلب حاجی عمران شہزاد انصاری سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او سول ایریا محمداعظم نے بتایا کہ چیف واپڈا ، ایس ای واپڈا ،اور ایکسین واپڈا قصورسٹی جمشید کے حکم بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ، میرے علاقہ میں بجلی چوری کرنیوالے شہریوں کو نشان عبرت بنادیا جائیگا ، کیونکہ بجلی چور ملک و ملت اور روشنیوں کابدترین دشمن ہے ۔

قصور(بیورورپورٹ)قصورمیں منعقد ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کمیٹی لاہور بار کے چےئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نام نہاد لبرل فاشسٹ غیر ملکی ایجنڈئے پر کاربند ہو کر سوشل میڈیا پر ہونے والی گستاخیوں کے حوالے سے نرم گو شہ اپنائے ہوئے ہیں۔ حکومت مصلحتوں کا شکا رہونے کی بجائے دو ٹوک موقف اختیار کرئے۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے۔ نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو سُراغ لگایا جائے اور اُن کو قرار واقعی سزا دی جائے۔آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا جاوید اکبر ساقی، سابق ایس پی لاہور راجہ فاروق، ممتاز ماہر جلد ڈاکٹر غلام قادر فیاض، جامعہ نعیمہ کے مہتم جناب ڈاکٹر راغب نعیمی، ناصر چوہان اور بہت سے افراد نے شرکت کی۔

قصور(بیورورپورٹ)اظہارِ تعزیت ،پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیب ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات رانا سجاد مصطفائی ،جنرل سیکرٹری ٹریڈونگ پنجاب چوہدری محمودالہی چشتی، صدر یونین آف جرنلسٹ عطاء محمدقصوری نے کہا ہے کہ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشیں حضرت پیر سید جلال الدین جلال گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر صوفیا کے ماننے والے اہل حق اشکبار، غمزدہ اور افسردہ ہیں،پیر سید جلال الدین جلال گیلانی عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمتہ اللہ علیہ کی روحانی مسند کے وارث تھے انھوں نے روحانی اقدار و روایات کے فروغ کے لیئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، وہ علم و عمل کے پیکر، صوفی منش اور درویش صفت شخصیت تھے،قبلہ پیر صاحب کی وفات ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے ،پاکستان فلاح پارٹی کے جملہ کارکنان پیر سید جلال الدین جلال گیلانی کے انتقال پُر ملا ل پر گہرے دکھ اور ان کے ورثا اور مریدین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔