نیپال نے اپنے شہریوں کو افغانستان میں کام کرنے سے روک دیا

Nepal

Nepal

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال نے اپنے شہریوں کو افغانستان میں ملازمتیں کرنے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیپال کی وزارت محنت و روزگار کے ترجمان گووندا مانی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نیپالی شہریوں کی سلامتی کو خطرہ ہے اور یہ حکومت کے لیے ایک تشویشناک امر ہے۔

ان کے بقول اسی لیے حکومت نے یہ پابندی عائد کی ہے۔ افغانستان میں اسی ہفتے ہونے والے ایک بم دھماکے میں تیرہ نیپالی محافظ ہلاک ہو گئے تھے۔ آج کل تین ہزار سے زائد نیپالی شہری افغانستان میں کام کر رہے ہیں۔