نیپال: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7000 سے بڑھ گئی، امدادی سرگرمیاں جاری

Nepal Earthquakes

Nepal Earthquakes

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار نوسو تک جا پہنچی ہے۔ دارالحکومت کٹھمنڈو سمیت ملک کےدور دراز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

زلزلہ متاثرین کو سب سے زیادہ خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ عالمی ادارہ برائے خوراک اور دیگر امدادی تنظیمیں متاثرین تک خوراک پہنچانے میں مصروف ہیں۔

ادویات کی کمی کے باعث زخمیوں کےعلاج معالجے میں بھی سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔