نیپال : 21 افراد پر مشتمل طیارہ لاپتہ ہو گیا

Plane

Plane

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) مغربی نیپال میں چھوٹا طیارہ لاپتہ ہو گیا، پہاڑوں میں لاپتہ ہونےو الے اس طیارے میں اکیس افراد سوار تھے۔

مغربی نیپال میں اٹھارہ مسافروں اور عملے کے تین ارکان کے ساتھ جومسوم جا رہا تھا کہ لاپتہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق طیارہ پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا، اس میں دو غیرملکی بھی سوار ہیں، دو ہیلی کاپٹر سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔