نیپرا نے اپریل کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 94 پیسے کمی کر دی

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے اپریل کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 94 پیسے فی یونٹ کمی کر دی عوام کو جون کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ ٹیرف میں کمی اپریل کے مہینے کیلئے کی گئی ہے۔

عوام کو جون کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا، کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین پر نہیں ہو گا۔