نیپرا نے ایک روپیہ چھیاسی پیسے فی یونٹ بجلی سستی کر دی

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ایک روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔

قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے دو روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی تاہم گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کے باعث چھہتر پیسے فی یونٹ کا ریلیف عوام کو نہ مل سکا۔

دوسری طرف نیپرا نے گیس انفراسٹرکچر سرچارج بجلی کے صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ سرچارج کی مد میں صارفین سے مجموعی طور پر گیارہ ارب روپے لیے جائیں گے۔ سرچارج کی وصولی جنوری 2013 سے اپریل 2015 تک کے لیے ہو گی۔

صارفین سے سرچارج ہر ماہ کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لیا جائے گا۔