نئی ایکشن تھرلر فلم ’’برائٹ‘‘ کا ٹریلر ریلیز

Bright

Bright

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’برائٹ‘ کا ٹریلر آ گیا، فلم دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کہانی انسانوں اور غیر مرئی مخلوقوں کی دنیا میں جرائم روکنے کے لیے سرگرم لاس اینجلس پولیس کے اہلکار کے گرد گھومتی ہے۔

اس فلم کے مرکزی کردار ول اسمتھ ہیں جو اپنے دیگر ساتھی اہلکاروں کے ساتھ مل کر شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن غیر مرئی طاقتیں ان کی راہ میں مشکلات کھڑی کرتی ہیں۔