نیا آئین، نیپالی سیاسی جماعتوں نے معاہدہ پر دستخط کر دیئے

Sushil Koirala

Sushil Koirala

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپالی وزیراعظم سوشل کوئیرالہ نے کہا ہے کہ نیپالی سیاسی جماعتوں نے ملک کا نیا آئین تشکیل دینے میں پیش رفت کے سلسلہ میں معاہدہ پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت نیپال کو 8 صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا تاہم ریاست کی اندرونی حد بندی کا کام فیڈرل کمیشن کرے گا۔

اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپالی وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ہفتہ کی شب سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے معاہدہ پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے نتیجہ میں اب ملک کا آئین وفاق کا ہو گا۔