نئے آئین میں سیکولر اصولوں کو برقرار رکھا جائے گا: ترک وزیر اعظم

Ahmet Davutoglu

Ahmet Davutoglu

انقرہ (جیوڈیسک) وزیر اعظم کا بیان پارلیمانی سپیکر اسماعیل خرامان کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ آئین سے سیکولر شقوں کو ختم ہونا چاہیے۔

سپیکر نے جن کی نگرانی میں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار ہو رہا ہے کہا تھا کہ ترکی ایک اسلامی ملک ہے اور اس کا آئین بھی اسلامی ہونا چاہیے۔

وزیراعظم احمد نے کہا ہے کہ آئین کے جمہوری اور سیکیولر اصول پر بات نہیں ہو سکتی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ نئے آئین میں شہریوں کے حقوق، مذہب اور عقیدے کی آزادی کے اصولوں کا تحفظ برقرار رہے گا اور سیکیولرازم کا تحفظ ہو گا۔