نئی دہلی: قتل کی دھمکیاں ملنے پر کنہیا کمار‘ عمر خالد کی سکیورٹی سخت

New Delhi

New Delhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں 3 ماہ قبل کشمیری حریت پسند افضل گورو کی برسی پر تقریب منعقد کرانے پر غداری کیس کا سامنا کرنے والے صدر طلباء یونین کنہیا کمار اور خالد عمر کو انتہاپسند ہندو گروپوں کی طرف سے قتل کی دوبارہ دھمکیاں ملنے پر دونوں طالبعلموں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

نئی دہلی پولیس حکام نے کنہیا کمار اور عمر خالد سے کہا ہے کہ وہ یونیورسٹی کیمپس میں بھی ہوشیار رہیں۔ کیمپس سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں اور جہاں جانا ہو تو پولیس کو بتا کر جائیں۔