دہلی کے وزیر اعلیٰ پر سیاہی پھنکنے والی خاتون رہا ہوگئی

Dehli Chief Minister

Dehli Chief Minister

نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر سیاہی پھینکنے والی خاتون کو گزشتہ رات ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

خاتون نے چھترا سال اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران اروند کیجریوال پر سیاہی پھینکی ، خاتون نے عام آدمی پارٹی پر الزام لگایا کہ odd and even اسکیم کی آڑ میں سی این جی گھپلے میں ملوث ہے ۔

خاتون آج عام آدمی پارٹی کے خلاف تمام ثبوت لے کر عدالت میں بھی جانے والی ہیں۔