نئی دہلی : ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

Accident

Accident

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دار الحکومت نئی دہلی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثہ نئی دہلی سے آگرہ جانے والی گاڑی کو ہائی وے پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حفاظتی رکاوٹ سے جا ٹکرائی۔

جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔