نئے ڈرگ ایکٹ کیخلاف پنجاب بھر میں فارماسوٹیکل مینوفیکچررز کی ہڑتال

Strike

Strike

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں نئے ڈرگ ایکٹ کے خلاف پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے، بیشتر شہروں میں میڈیکل سٹورز بند ہیں ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، سندھ اور خیبرپختونخوا کی ایسوسی ایشنز نے بھی ہڑتال کی حمایت کی۔

پنجاب میں نئے ڈرگ ایکٹ کے خلاف پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کئی شہروں میں میڈیکل سٹور بند ، عوام کو پریشانی کا سامنا۔

لاہور ، رحیم یارخان ، وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں میڈیکل سٹورز بند پڑے ہیں ۔ کراچی میں بھی ہول سیل مارکیٹ بند ہے ، لوگوں کو ادویات نہیں مل رہیں ، ہڑتال کے حوالے سے پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن اختلافات بھی سامنے آئے ، ایک دھڑے کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے۔

دوسرے گروپ نے وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر سے مذاکرات کے بعد 17 فروری تک ہڑتال مؤخر کر نے پر آمادگی ظاہر کی ، لیکن سندھ اور خیبرپختونخوا کی ایسوسی ایشنز نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

پنجاب میں نافذ نئے ڈرگ ایکٹ کے مطابق ناقص دوا بیچنے پر پانچ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جعلی دوا بیچنے پر پانچ سال قید اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ ہوگا ۔ بغیر لائسنس دوا بیچنے پر دس سال قید اور دس کروڑ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔