نئی نسل باصلاحیت ہے اسلامی تعلیمات پر عمل اسے دنیا کی بہتر ین قوم بنا سکتی ہے، منعم ظفر خان

Karachi

Karachi

کراچی: شباب ملی زون لیاقت آباد کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیسرا کشمیر ڈے، ٹیب بال نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ پردہ پارک، بی ایریا، لیاقت آباد پر منعقد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح صدر شباب ملی کراچی سیف الدین نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل آئیڈیل اسپورٹس نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے ونر اور رنرز اپ ٹیم میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ نئی نسل باصلاحیت ہے اسلامی تعلیمات پر عمل اسے دنیا کی سب سے بہتر قوم بنا سکتی ہے، امت مسلمہ کو اپنے نوجوانوں سے ہی امیدیں ہیں جو طاغوت کا مقابلہ کریں گے اور امت مسلمہ کو ایک بار پھر عروج کی منازل طے کرائیں گے۔

منعم ظفر نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی میں اس قسم کی سرگرمیاں ناپید ہوتی جا رہی ہے، لینڈ مافیا گرائونڈز اور پارک کی زمینوں پر قبضہ کرکے ان پر غیر قانونی تعمیرات قائم کر رہی ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل کھیلوں کے بجائے دوسری غیر اخلاقی سرگرمیوں کی طرف راغبhi map
ہو رہے ہیں۔