نیو کریم بلاک روڈ پر سٹیٹس کالج کے طلبہ کا روڈ بلاک کر کے احتجاج

لاہور: پنجاب یونیورسٹی سٹیٹس کالج کے طلبہ و طالبات نے نیو کریم بلاک روڈ بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اُ ن کا کہنا تھا کہ ہمیں یونیورسٹی میں جانے کے لیے ٹریفک سے بھرے روڈکو عبور کر ناپڑتا جس کی وجہ سے ہر وقت کسی بھی حادثے کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے ۔منگل کے روز سڑک عبور کرتے ہوے دو طالبعلم شدید زخمی جن میں مہوش خان سٹیٹس ڈیپا رٹمنٹ اور عثمان آی بی آئے ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں مظاہرین کامزید کہنا تھا کہ 5 ماہ قبل ایک حادثے میں ایک طالبہ کو جسمانی نقصان پہنچا۔

جس کے بعد ROساجد رشید گجر نے مظاہرین سے وعدہ کیا تھا کہ پُل کا آغاز جلد شروع کر دیا جائے گا مگر 5 ماہ گزر نے کے باوجود کوئی تعمیراتی کام کا آغاز نہیں کیاگیا۔آج پھر ایک دفعہ انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد طلبہ منتشر ہو گئے اس عزم کے ساتھ اگر پُل کا جلد آغاز نہ کیا گیا تو کلاسس کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے اسلامی جمعیت طلبہ پی یوکے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ طلبہ کے حقوق کے لئیے ہم ہر لیگل راستہ اختیار کریں گے۔

Status College  Student Protests

Status College Student Protests

Status College  Student Protests

Status College Student Protests

Status College  Student Protests

Status College Student Protests