نئی پاکستانی فلم مالک کا رنگا رنگ پریمیئر، فلمی ستاروں کی شرکت

Pakistani film Malik Premiere

Pakistani film Malik Premiere

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری جیسے جیسے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے ویسے ویسے نئی نئی معیاری فلمیں اس سفر کا حصہ بنتی جا رہیں ہیں۔

نئی پاکستانی فلم ” مالک ” بھی سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے کے لیے 8 اپریل کو پاکستان بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔ مقامی سینما میں سجنے والے فلم کے ریڈ کارپٹ اور پریمئر شو میں دیگر کاسٹ کے ساتھ فلمساز و ہدایتکار عاشر عظیم بھی پہنچے جو پردے پر بھی اہم رول میں نظر آئیں گے۔ فلم ” مالک ” کا موضوع کرپشن، سیاست اور ملک میں سرگرم مافیا ہیں۔

نوے کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل دھواں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے عاشر عظیم کو شائقین ایک بار پھر اسکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ارم اعظم، حسن نیازی، ساجد حسن اور عدنان ٹیپو شامل ہیں۔