جلد ہی اپنی نئی سیاسی پارٹی بنا کر رجسٹرڈ کراﺅں گا: ذوالفقار مرزا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کے جلد ہی اپنی نئی سیاسی پارٹی بنا کر رجسٹرڈ کراﺅں گا اور پھر پورے سندھ کا دورا بھی کروں گا وہ آج اپنی رہائش گاہ مرزا فارم ھا ﺅس پر میڈیا سے باتیں کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کے میرا مقابلا زرداری لیگ سے تھا اور میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کے بدین کے عوام نے مجھے بھر پور کامیابی دلائی ہے انہوںنے کہا کے زرداری چا ہتا ہے کے اس کا بچہ بلاول کامیاب ہو تو وہ بلاول سے الگ ہو جائے اور سندھ کو فروخت کرنے کا کا روبار بند کردے انہوںنے ایک سوال کے جواب میں بتا یا کے پیپلز پا رٹی کے کئی سینئر رہنماﺅں اور کارکنوں کا ان سے رابطہ ہے اور وہ پیپلز پا رٹی کو چھوڑ کر میرے ساتھ شا مل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیحکومت نے پورے سندھ میں دھاندلی کی ہے اور جس کے خلاف کل سندھ کی اپوزیشن پا رٹیوں کا اجلاس بلایا گیا ہے میں بھی اس میں شریک ہو ں گااور ہم الیکشن کمیشن سے بھی ملاقات کرینگے انہوںنے کہا کے بدین سے پیپلز پا رٹی کی شکست پیپلز پا رٹی کے لیئے زرور لمحہ فکریہ ہے پیپلز پا رٹی کی اب بھی زرداری ٹولے نے جان نہیں چھوڑی تو اس سے بھی خراب نتائج کا اس کو سامنا ہو گا۔