نئی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’کریڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Creed Movie

Creed Movie

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سیلویسٹر اسٹالون کے دیوانے ہوجائیں تیار، کیونکہ اسپورٹس ڈرامہ فلم کریڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ریان کوگلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مشہور فلمی کردار باکسر اپولو کریڈ کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں سیلویسٹر اسٹالون اور مائیکل بی جارڈن کے علاوہ ٹیسا تھامپسن، ٹونی بیلیو اور گراہم مک ٹاوش سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ایرون ونکلر اور رابرٹ چارٹ آف کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 25نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔