نئی سپر ہیرو ایکشن فلم ’سیوسائیڈ اسکواڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

Suicide Squad

Suicide Squad

ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی سپر ہیرو ایکشن سسپنس فلم ’سیوسائیڈ اسکواڈ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار و رائٹر ڈیوڈ ایئر کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گھوم رہی ہے، جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے، جو بلیک مشن پر ایجنسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔

جان آسٹرینڈر کے نامور ناول پر مبنی اس فلم کو چارلس روون اور رچرڈ سکل نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ فلم میں نامور ہالی وڈ اسٹار وِل اسمتھ، جیرڈ لیٹو اور مشہور امریکی ماڈل کارا ڈیویلینی مرکزی کردار وں میں جلوۂ گر ہوں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں مارگٹ روبی، جوئیل کنا مین، ویؤلا ڈیوس اور جے کورٹنی شامل ہیں۔

ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس تھرلر ڈرامہ فلم کو وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال 5اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔