نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری: مصباح کی ایک درجہ تنزلی، گیارہویں پوزیشن پر فائز

Younis Khan and Misbah ul Haq

Younis Khan and Misbah ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان آٹھویں اور مصباح الحق گیارھویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پہلی دس پوزیشنز میں سے کسی ایک پر بھی کوئی ہندوستانی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔