نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مظاہرے کیے گئے

Protest

Protest

واشنگٹن (جیوڈیسک) نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مظاہرے کیے گئے، واشنگٹن میں ٹرمپ مخالف مظاہرہ کرنے والوں میں سے پچانوے افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مظاہرین سے جھڑپوں میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

لندن میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا گیا، ” بریجز ناٹ والز “نامی گروپ کے ارکان دریائے ٹیمز کے ٹاور برج پر جمع ہوئے۔

انہوں نے بینر لٹکا کر احتجاج کیاجس پر لکھا تھا دیواریں نہیں پل تعمیر کرو۔ جرمنی میں بھی صدر ٹرمپ کی صدارت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔