نیو ائیر نائٹ کے نام پر غیر شرعی پروگراموں پر پابندی عائد کی جائے، مفتی نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: معروف عالم دین و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ مغرب زدہ عناصر مغرب کا غیر مہذب اور مادر پدر آزاد معاشرے کو پاکستان میں فروغ دینے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، نیو ائیر نائٹ، ویلنٹائن ڈے توکبھی بسنت اوردیگر خرافات کی شکل میں زہریلا کلچرنسل نو میں انجیکٹ کیا جا رہا ہے،نئے سال کی ابتداء میںاللہ تعالی سے خیروبرکت اورملک میںامن وامان کے قیام کیلئے خصوصی دعائوںکااہتمام کیاجائے ،،نیوائیرنائٹ کے نام پرغیرشرعی اورغیر اخلاقی پروگراموں پرپابندی عائد کی جائے اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والوںسے سختی سے نمٹا جائے۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے نئے سال 2016کی آمد کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں پاکستان کو خطرناک قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ،ایسے میں نیو ائیر نائٹ میں مغربی کلچرکو فروغ دینے کے بجائے ملک میں قیام امن کیلئے دعائیں مانگی جائیں زلزلہ ، دہشت گردی ، بم دھماکوں ، کرپشن اور بیڈ گورننس پر اللہ سے معافی مانگی جائے ، انہوںنے کہاکہ مغربی ملک وملت دشمن عناصر پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں پرحملہ آور ہیں، منظم منصوبے کے تحت پاکستانی نوجوان نسل میں ائیر نائٹ،ویلنٹائن ڈے توکبھی مخلوط میراتھن ریس،بسنت اوردیگر خرافات کی شکل میں زہریلا وغیر مہذب اعمال انجیکٹ کرکے دین سے دور کیا جارہاہے گزشتہ کئی سالوں سے ان مذموم کوششوںمیںکافی تیزی آچکی ہے ،ہمیں پاکستان کی نظریاتی سرحدوںکے تحفظ اور ملک کی سلامتی و خودمختاری کیلئے اخوت و بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نو جوان نسل کوبے راہ روی سے بچاناریاست کے ہرفردکی ذمہ داری ، آج ملک میں بے حیائی کا کلچر عام ہوچکاہے کھلے عام بے حیائی کو فروغ دیا جارہاہے جس سے نسل نو تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور آئے روز جنسی تشدد ودرندگی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ،انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ سال کی ابتدامیںاللہ تعالی سے خیروبرکت اورملک میںامن وامان کے قیام کیلئے خصوصی دعائوںکااہتمام کیاجائے ، حکومت نیوائیرنائٹ کے نام پرغیرشرعی وغیر اخلاقی پروگراموں کا فی الفور نوٹس لے اور اس پر پابندی عائد کرے اورقانون کی پاسداری نہ کرنے والوںسے سختی سے نمٹا جائے۔