نیویارک فیشن ویک کا آغاز، مردوں کے ملبوسات کی نمائش کی جائے گی

Fashion Week

Fashion Week

نیویارک (جیوڈیسک) گزشتہ برس جولائی میں مردوں کے پہلے فیشن شو کی کامیابی کے بعد کونسل آف فیشن ڈیزائنرز آف امریکا دوسرا فیشن شو منعقد کر رہا ہے۔ اگلے چار دن میں ساٹھ شو منعقد کئے جائیں گے۔

فیشن شوز میں مردوں کے ملبوسات تیار کرنے والے ادارے آئندہ موسم سرما کے لباس پیش کریں گے۔ مردوں کے فیشن شو میں ریمپ پر روایتی کیٹ واک نہیں ہوتی بلکے ماڈلز ریمپ پر کھڑے رہتے ہیں۔

پہلے دن ڈیزائنر کریمر اینڈ سٹاؤڈ، ملائشیا کے ایڈمنڈ اوئی اور لندن کے فیشن ہاؤس پلاک نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔